28 دسمبر 2025 - 17:56
جعفریہ الائنس پاکستان کراچی کا اہم اجلاس، نئی پالیسی کا اعلان اور 6 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں اضلاع کے کوآرڈینیٹرز کی رپورٹس پیش، چار سالہ مدت کے لیے نئی باڈیز کے انتخابات کا فیصلہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے کراچی میں ضلعی کوآرڈینیٹر اور کمیٹیز کا اجلاس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں مرکزی دفتر بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، جس میں کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کے کوآرڈینیٹر اور کمیٹی افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے اضلاع کی عزاداری و قومی خدمات کے حوالے سے مختصر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ضلعی کوآرڈینیٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور آنے والے چار سالوں کے لیے کوآرڈینیٹر اور کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا۔

اس سلسلے میں علامہ شہنشاہ نقوی نے 6 رکنی مرکزی کمیٹی کا اعلان کیا جس میں جنرل سیکریٹری سید شبر رضا رضوی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید ریاض الحسن، سیکریٹری سپریم کونسل میثم عابدی، جوائنٹ سیکریٹری سید سبط رضا، رابطہ سیکریٹری علامہ مبشر حسن اور سیکریٹری جعفریہ والینٹیئرز سید رخ فیروز صاحب شامل ہوں گے۔

کمیٹی 25 شعبان سے قبل کراچی کے تمام اضلاع کے لیے نئی باڈی، کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے انتخابات کے مرحلے کو مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔

اس موقع پر کراچی کے ضلعی اور ٹاؤن کوآرڈینیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha